TOC

This article is currently in the process of being translated into Urdu (~98% done).

About WPF:

What is WPF?

WPF سے Windows Presentation Foundation بنتا ہے-یہ Microsoft کا جدید GUI فریم ورک ہے-

پہلے دیکھتے ہیں کہ GUI کیا ہوتا ہے؟ GUI سے بنتا ہے Graphical User Interface، اور آپ ابھی سکرین پر جو ونڈو دیکھ رہے ہو وہ GUI ہے- ونڈو کی GUI سے آپ ونڈو پر کام کرتے ہو اور Browser کی GUI سے آپ Web پر Browsing کرتے ہو-

GUI فریم ورک آپ کو اجازت دیتا ہے کہ آپ مختلف اقسام کے GUI element بنا سکیں، مثال کے طور پر label ، textbox ور مختلف قسم کے elements . GUI فریم ورک کے بغیر آپ کو ہر کنٹرول کی ڈرائنگ خود کرنی ہوگی، ان کے ساتھ user کسے interact کرے گا کیسے یہ input لیں گے مثال کے طور پر textbox میں ٹیکسٹ کیسے جایگا اور ماؤس کیسے سمبھال سکتے ہیں.یہ بہت بڑا کام ہے ور GUI فریم ورک آپ کو یہ فراہم کر دیتا ہے اب آپ کا کام ہے عمدہ قسم کی زبردست ایپلیکیشن بنانا .

بہت سے GUI framework دستیاب ہیں لیکن Dot Net پر کام کرنے والے زیادہ تر دو frameworks کو پسند کرتے ہیں. وہ دو ہیں WinForms ور WPF. WPF نیا ہے لیکن Microsoft ابھی تک WinForms کو maintain کر رہا ہے. اگلے سبق میں آپ دیکھو گے کہ دونو frameworks کا مقصد ایک ہی ہے کہ خوبصورت GUI کو آسانی کے ساتھ بنایا جا سکے لیکن دونو مختلف frameworks ہیں.

اگلے سبق میں ہم WinForms اور WPF کے فرق کا جائزہ لیں گے.