TOC

This article is currently in the process of being translated into Urdu (~98% done).

XAML:

What is XAML?

XML, جو کہ مخفف ہے eXtensible Application Markup Language کا، XML کی تبدیل شدہ شکل ہے جو Microsoft کی تیار کردہ ہے۔ پچھلے GUI frameworks جیسے کہ WinForms میں GUI کو اسی لینگوئج میں بنایا جاتا تھا جسے آپ GUI کے ساتھ واسطے یا بات چیت کے لیے استعمال کرتے تھے، مثلاً #C یا VB.Net اور عموماً کسی ڈیزائنر (جیسا کہ Visual Studio) کے ذریعہ سے برقرار یا سنبھالا جاتا ہے۔ لیکن XMAL کے لیے، Microsoft نے دوسرا راستہ اپنایا ہے۔ تقریباً HTML کی طرح آپ اپنی GUI آسانی سے لکھ اور ترمیم کرسکتے ہیں۔

یہ حقیقتاً ایک XAML کا سبق نہیں، پر میں مختصراً آپ کو بتاوُں گا کہ اسے کیسے استعمال کرنا ہے۔ کیونکہ یہ WPF کا انتہائی اہم حصہ ہے۔ خواہ آپ ایک Window بنا رہے ہوں یا کوئی Page، وہ XAML document اور CodeBehind file پر مشتعمل ہوگا۔ یہ دونوں مل کر Window/Page بنائیں گے۔ ایک XAML file انٹرفیس کو اسکے تمام اجزاء کے ساتھ بیان کرتی ہے، جبکہ CodeBehind تمام events کو سنبھالتی ہے اور اسکے پاس XAML controls کے جوڑتوڑ کی رسائی ہوتی ہے۔

اگلے باب میں ہم دکھائیں گے کہ XAML کیسے کام کرتا ہے اور آپ اسے اپنا انٹرفیس بنانے کے لیے کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔